حیدرآباد۔15۔مئی (اعتمادنیوز)سٹی پولیس کمشنر انوراگ شرما نے آج کہا کہ
حیدرآباد میں انتخابی رائے شماری کے پر امن اختتام کے لئے سخت نگرانی کی
جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نا خوشگوارکے
واقعات کو روکنے کے لئے
تمام تر احطیاطی اقدامات کی جارہی ہیں۔ جبکہ ہر مرکز پر بھاری تعداد میں
پولیس کو متعین کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے
خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا۔